ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش:سوائن فلو سے اب تک 23موتیں

مدھیہ پردیش:سوائن فلو سے اب تک 23موتیں

Thu, 31 Aug 2017 12:31:47    S.O. News Service

بھوپال،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش میں سوائن فلو کا دائرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور موت کے اعداد و شمار بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ریاست میں سوائن فلو سے اب تک 23مریض مر گئے ہیں۔سرکاری طور پر ملی معلومات کے مطابق عوامی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر رستم سنگھ نے منگل کو محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے ریاست میں متعدی امراض سے نمٹنے کی تیاری اور محکمہ جاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں یکم جولائی سے 28اگست تک ایچ 1این 1کے 582مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے، جن میں سے 113میں سوائن لو کی تصدیق ہوئی ہے،43نمونے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے، 14سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 21مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔اب تک سوائن فلو سے 23مریضومرچکے ہیں۔ایچ ون اوراین ون کے معالج مریضوں کو ریاست کے 14اضلاع میں پایا گیا ہے۔جائزہ اجلاس میں محکمہ کی چیف سکریٹری گوری سنگھ، قومی صحت مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے گوئل، صحت خدمات کے ڈائریکٹر ایس دھن راجو سمیت محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔


Share: